اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے دو وفاقی وزرا آپس میں ہی الجھ پڑے۔
بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف اور وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی میں تلخ کلامی ہوگئی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میاں جاوید لطیف کو چپ کرانے کی کوشش کی۔
دوسری جانب آغا رفیع اللہ مرتضی جاوید عباسی کو اگلی نشست پر لے گئے، اعظم نذیر تارڑ، آغا رفیع اللہ، قمر زمان کائرہ نے دونوں وزرا کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا، کچھ دیر بعد میاں جاوید لطیف ایوان سے باہر چلے گئے۔