اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جب بھی ٹکراؤ ہوتا ہے نقصان ہوتا ہے، ہم اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں چاہتے، ٹکراؤ سے کیا نقصان ہو گا میں اس پر کوئی پیش گوئی نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، وفاقی پولیس کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع
وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پارلیمنٹ کی حدود کا تحفظ کیا جائے گا، پارلیمنٹ کے اختیارات سے کسی کو تجاوز نہیں کرنے دیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے، اگر پارلیمنٹ کی حدود کی خلاف ورزی ہوئی تو آئین کے مطابق اقدامات کریں گے۔