سیالکوٹ: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک غیر یقینی اور غیرمستحکم صورتحال ہے، معاشی بحران سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میرے خیال میں پولیٹیکل اسٹیبلیٹی آنی چاہیے، اگر آگے بڑھنا ہے تو اسٹیبلیٹی اور ایک تسلسل چاہیے اور وہ تسلسل اور اسٹیبلیٹی آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپکی ذاتی خواہشوں کے حصول کے لئے اگر دوڑیں لگی رہیں گی تو پھر وطن اور قوم کی خواہشات پوری نہیں ہوں گی، تمام طبقات کو ذاتی خواہشات کی بجائے قومی ایجنڈے پر فوکس کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ انصاف کا سب سے بڑا ادارہ ہے، جب قوم کے سامنے تین دو کا اور چار تین کے فیصلے کا رولا پڑ جائے تو پھر چاہے وہ پارلیمنٹ ہو یا عدلیہ اکثریت فیصلے کو فوقیت حاصل ہوتی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ادارہ باوقار ہے، ہمیں احترام ہے، میں سمجھتا ہوں وہاں بھی ادب و اخترام قانون اور آئین کی بلندی کا سلسلہ ہونا چاہیے۔