اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان سے 1 ہزار پاکستانیوں کے بحفاظت انخلاء کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق خرطوم میں پاکستانی سفیر نے سعودی عرب اور چین کے تعاون سے آپریشن مکمل کیا ہے۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) May 2, 2023
انہوں نے بتایا کہ سوڈان سے 1 ہزار پاکستانیوں کے انخلاء کے بعد پاکستانیوں کے انخلاء کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے تاہم کچھ لوگ جدہ میں ہیں جن کی واپسی کا عمل جاری ہے۔