اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، عدلیہ قانون سازی کا حق سلب نہیں کر سکتی۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں تناؤ ختم کرنے کی کوشش کو کمزوری سمجھا گیا، حکومت ایک قدم پیچھے ہٹی تو سپریم کورٹ دو قدم مزید آگے بڑھ گئی، بحران کے حل کیلئے سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا، تمام جمہوری قوتیں پارلیمنٹ کی پشت پر کھڑی ہیں۔
سینئر مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی، بھارت نہ جاتے تو یہ بھارت کا نہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کا بائیکاٹ ہوتا۔