املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی کواجازت نہ دی جائے: مراد علی شاہ

Published On 10 May,2023 03:14 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں شہر میں انتشار پھیلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی کواجازت نہ دی جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سرکاری اور نجی املاک کی بخوبی حفاظت کریں ، پیپلز بس کی توڑپھوڑ اور نرسری چوک میں درختوں کو نذرآتش کیا جانا کسی صورت نظر اندازنہیں کیا جا سکتا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں عوام کی جان ومال کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے اور شہر میں احتجاج کے نام پر چھینا چھپٹی کرنے والوں کیخلاف متعلقہ تھانوں کی پولیس کاروائی عمل میں لائے۔

وزیراعلیٰ نے پولیس وین اور واٹربورڈ کے سکشن ٹینکر کو نذرآتش کرنیوالوں کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا۔