حیدر آباد : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع حیدر آباد کے نواحی علاقے لطیف آباد چار نمبر بند پر دریائے سندھ میں ڈوب کر دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔
حیدر آباد پولیس کے مطابق کراچی سے حیدرآباد شادی میں آئے ہوئے چار نوجوان لطیف آباد چار نمبر بند پر دریائے سندھ میں ڈوب گئے جنہیں دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے دو نوجوانوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ باقی دو زیر علاج ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان آپس میں رشتے دار ہیں۔