کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میئر، چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر جلد انتخابات کرائے جائیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 4 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک سال قبل ہوئے تھے، کراچی اور حیدر آباد میں طوفانی بارشوں کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔
کراچی اور حیدر آباد ڈویژنوں میں بلدیاتی و ضمنی انتخابات کاعمل مکمل ہو چکا ہے، میئر، چیئرمین کے انتخابات نہ ہونے کے باعث سندھ میں بلدیاتی نظام فعال نہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ منتخب افراد کو فعال بنانے میں تاخیر آئین و قانون کے مقاصد سے متصادم ہے لہٰذا ان نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔