اداروں پر فرض ہے کہ وہ اپنا تقدس بحال رکھیں، مولا بخش چانڈیو

Published On 14 May,2023 09:50 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اداروں پر یہ فرض ہے وہ اپنا تقدس بحال رکھیں۔

اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ زندگی میں مٹھاس کے علاوہ تلخیاں بھی ہیں، کیسے چھپاؤ گے بھٹو اور محترمہ کو کس طرح جیلوں سے لایا اور لے جایا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب دنیا کو گالیاں دیتے ہیں پر فوج کو کچھ نہیں کہتے، بھٹو خاندان کے جنازے اٹھے تو پیپلز پارٹی نے کبھی نفرتوں کا پیغام نہیں دیا، یہ لوگ اپنے لیڈر کو کٹہرے میں کھڑے ہونے پر کہتے ہیں دیکھ کر خوشی ہوئی۔

مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت دے دی، جناب آپ کبھی ہمیں بھی دیکھ کر خوش ہو جایا کریں۔