ثابت ہو گیا عمران خان کل بھی لاڈلہ تھا اور آج بھی لاڈلہ ہے: شرجیل میمن

Published On 11 May,2023 10:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ عمران خان کل بھی لاڈلہ تھا آج بھی لاڈلہ ہی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی کو دیوار سے لگایا گیا، کسی کو مراعات دی جا رہی ہیں، مجھے عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، آج تک کوئی وارنٹ آف اریسٹ دکھا دے۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتاری کو ایک دن نہیں ہوا اور سپریم کورٹ نے کہہ دیا عمران خان کو بلاؤ: شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے مزید کہا ہے کہ ملک میں عمران خان اور دیگرسیاسی لیڈران کیلئے الگ الگ قانون کیوں؟، سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں پر حملے کرنے والے عمران خان پر مہربانیاں کی جا رہی ہیں۔
 

Advertisement