کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار ہوئے ایک دن بھی نہیں ہوا اور سپریم کورٹ نے کہہ دیا اس کو بلاؤ، ہم بھی کورٹ سے گرفتار ہوئے ہمارے لیے تو کسی نے نہیں کہا۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تمام واقعات کا ذمہ دار عمران خان ہے، ہر ایف آئی آر میں عمران خان کو شامل کیا جائے، سپریم کورٹ نے کہا ہے عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کیا جائے، عمران خان ابھی جوڈیشل ریمانڈ میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی کیلئے نامزد کرنے پر غور
صوبائی وزیر نے کہا کہ آج تک ریمانڈ کے درمیان کسی کو بلایا گیا ہے؟، یہ کیا ہو رہا ہے؟، لاڈلے کیلئے ملک کے قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں، اگر عمران خان کی گرفتاری جائز اور قانونی ہے تو ریمانڈ تو پورا ہونے دو، یہ تمام چیزیں لمحہ فکریہ ہیں۔