لاڑکانہ: (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر ہونیوالے جھگڑے نے 3 جانیں لے لیں۔
افسوسناک واقعہ لاڑکانہ کے علاقہ لاشاری میں پیش آیا جہاں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر جھڑپ ہوئی، جھڑپ کے دوران مخالف گروپ کے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ کو 2 بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔
لاڑکانہ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں والد ستار جتوئی بیٹے سجاد اور عرفان جتوئی شامل ہیں، مسلح افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔