کراچی : پولیس مقابلے کے دوران زخمی ملزم گرفتار

Published On 16 May,2023 06:01 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے سچل میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دو مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔