حافظ آباد: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے تعش میں آکر باپ بیٹے کو موت کے گھات اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ حافظ آباد کے نواحی علاقے پاپا نگری میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی بڑے جھگڑے میں بدل گئی، مقتولین نے پہلے ملزم کے گھر جا کر فائرنگ کی جوابی کارروائی میں دونوں باپ بیٹا ذیشان اور ارشد موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیات شروع کردیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔