کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار

Published On 15 May,2023 04:03 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت واحد اور نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور نقدی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔