کراچی: پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کریمنل گرفتار

Published On 15 May,2023 01:56 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سپرہائی وے سائٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کریمنل کو گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت جعفر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوا ہے جس کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔