سرگودھا: (دنیا نیوز) نشہ کی لت پوری کرنے کیلئے 7 افراد کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔
6 مارچ کو ریحان نامی شخص کو کمپنی باغ میں قتل کر دیا گیا تھا ، ڈی پی او نے واقعہ کے ملزم کی گرفتاری کیلئے اے ایس پی سٹی کو ٹاسک سونپا تھا۔
جدید ذرائع سے تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے محمد اصغر آرائیں ساکن 43 شمالی کو حراست میں لے لیا ، دوران تفتیش ملزم نے ریحان اختر کے قتل کا اعتراف کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اس نوعیت کی 7 وارداتیں پہلے بھی کر چکا ہے، ، ملزم سڑک پر سوئے شخص کی تلاشی کے دوران جاگنے پر پتھر مار کر اسے قتل کر دیتا تھا۔