کراچی: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گل محمد نامی افغان مسافر سعودی عرب جا رہا تھا، ملزم کے پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب کا ویزہ لگا ہوا تھا، ملزم اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد سے متعلق مکمل طور پر لاعلم تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم سے موبائل اور افغانی شناختی کارڈ برآمد کر لیا گیا، ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔