شیخوپورہ : غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا

Published On 16 May,2023 04:47 am

شیخوپورہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔

شیخوپورہ پولیس کے مطابق بریارانوالا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزم نے اپنی بہن اور اس کے دوست کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت انصر کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement