فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: پاکستان بار کونسل

Published On 17 May,2023 06:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان بار کونسل نے فوجی تنصیبات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے کارکنان اور دہشتگردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سخت سزاؤں سے مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک کیا جا سکے گا، واقعے کے سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

اپنے اعلامیے میں پاکستان بار کونسل نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کو شرمندہ کیا، واقعے پر پاکستان بار کونسل افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، تمام سیاسی تنازعات جمہوری روایات کے مطابق ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں۔