جوڈیشل کمیشن: جسٹس (ر) اقبال حمید کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری

Published On 15 May,2023 04:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمان کو بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا، جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمان سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔
 

Advertisement