لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور بارش نے تباہی مچادی ، میانوالی میں مسجد کی دیوار گرنے سمیت مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
پشاور، میانوالی ،بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا ، ملتان ،ڈیرہ اسماعیل خان ،عیسیٰ خیل، پاکپتن، بہالنگر، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، ساہیوال، میاں چنوں، اوکاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
میاںوالی کے علاقے چکڑالہ میں طوفانی بارش سے مسجد کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 معصوم بچےجاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق بچے مسجد میں قرآن پاک کا درس لینے گئے ھوئے تھے کہ حادثہ پیش آیا ، جانبحق اور زخمی ہونے والے بچوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔
جھنگ طوفانی آندھی کے باعث چھت گرنے سے نانی اور نواسہ جاں بحق ہوگئے، دونوں کہیں جارہے تھے کہ آندھی کے باعث کچی چھت تلے بیٹھ گئے ، چھت آندھی کے باعث گر گئی اور دونوں ملبے تک دب کر جاں بحق ہوگئے ۔