محکمہ موسمیات کی 2 روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی

Published On 16 May,2023 01:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مئی سے مغربی ہواؤں کا ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آندھی اور بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 مئی کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، کرم اور وزیرستان میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور ، شیخوپورہ، خوشاب، اوکاڑہ اور لاہور میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور17 مئی کے دوران بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔
 

Advertisement