ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز فار انوویشن میں خواجہ فرید یونیورسٹی کی نمایاں کامیابی

Published On 18 May,2023 06:31 pm

رحیم یارخان: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ دی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز فار انوویشن رینکنگز کی رینکنگ 2023 جاری کر دی، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز فار انوویشن میں خواجہ فرید یونیورسٹی دنیا کی 201 سے 300 بہترین جامعات شامل ہو گئی، خواجہ فرید یونیورسٹی گلوبل ٹاپ انوویٹو یونیورسٹیز کی درجہ بندی میں پاکستان میں ساتویں نمبر پر رہی۔

عالمی ادارہ کے مطابق خواجہ فرید یونیورسٹی فورتھ انڈسٹریل ریوولیشن کیٹگری میں پاکستان بھر میں دوسرے نمبر پر رہی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کی رینکنگز میں نمایاں پوزیشن ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، مسلسل محنت اور بہترین حکمت عملی سے خواجہ فرید یونیورسٹی عالمی اداروں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے عظیم کامیابی پر خواجہ فرید یونیورسٹی کی فیکلٹی، انتظامیہ، اور طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

Advertisement