اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ ، اس موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران گورنر بلوچستان اور مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزیراعظم ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔