کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ معاشرے میں سیاسی آلودگی پھیلانے والوں کو بات چیت کا احساس ہو رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، قوانین نرم ہونے کی وجہ سے لوگ صفائی کا خیال نہیں رکھتے، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جب صفائی ہو رہی ہے تو مل بیٹھ کر بات کرنے کا کہا جا رہا ہے، اب لوگ آہستہ آہستہ معافی مانگ رہے ہیں۔