اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
یومِ تکریمِ شہدا کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا، شہدا کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئیں مل کر عہد کریں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو گرا دیں گے اور وطن کے تمام شہدا کی قربانیوں کو نا صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کی حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔