برطانوی آرمی چیف 5 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

Published On 29 May,2023 01:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل پیٹرک سینڈرز 5 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سرپیٹرک سینڈرز 5 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، اپنے دورے میں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

جنرل سرپیٹرک سینڈرز پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاک برطانیہ دفاعی تعاون سمیت مختلف امور پر بات چیت ہو گی۔