جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کے معاملے پر قائم کمیٹی کی نگران وزیر اعلیٰ کو بریفنگ

Published On 29 May,2023 07:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی سے جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات کے معاملے پر قائم ہونے والی 2 رکنی کمیٹی نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو کوٹ لکھپت جیل میں قیدی خواتین سے ملاقات کے بارے میں بریف کیا، اس موقع پر کمیٹی نے خواتین سے نارواسلوک کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں خواتین سے کسی قسم کی بد سلوکی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انوش مسعود

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود اور ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوٹ لکھپت جیل میں تمام قیدی خواتین سے ملاقات کی، قیدی خواتین کو ایس او پیز کے مطابق رکھا گیا ہے، خواتین قیدیوں سے قانون کے مطابق برتاؤ کیا جا رہا ہے۔

محسن رضا نقوی کو مزید بتایا گیا ہے کہ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، قیدی خواتین نے ناروا سلوک کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کی، جیل کے مرد سٹاف میں سے کسی کو بھی خواتین قیدیوں کے بیرک میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
 

Advertisement