سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

Published On 02 June,2023 03:36 pm

سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ امیر جماعت سراج الحق نے 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کیلئے درخوست دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ 2016 میں بڑے پیمانے پر خفیہ دستاویزات افشا ہونے سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر کے چوٹی کے امیر اور طاقتور افراد اپنی دولت کیسے چھپاتے ہیں، یہ دستاویزات پاناما کی ایک لا فرم موساک فونسیکا سے افشا ہوئیں اور ان کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ ہے۔

پاناما لیکس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے نام سامنے آئے اور اس وقت سے یہ معاملہ ملک کے سیاسی منظر نامے میں چھایا رہا۔ 

Advertisement