سپریم کورٹ:غیرملکی اثاثوں پر ٹیکس کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Published On 02 June,2023 03:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں غیرملکی اثاثوں پر ٹیکس کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 7 جون کو سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

بجٹ 2022 میں غیر ملکی اثاثوں پر ٹیکس کے خلاف 188 درخواستیں مختلف شہریوں اور کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

 

Advertisement