اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں میں ملاقات تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں اہم مقدمات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 قانون بن گیا
واضح رہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے آج ہی ریویو آف ججمنٹ ایکٹ 2023ء کی کاپی اور نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے، آرٹیکل 184 کے تحت مقدمات کی نظرثانی درخواستوں میں سپریم کورٹ اپیل کی طرز پر سماعت کرے گی۔