کمپنیوں کو فنڈ کی عدم ادائیگی سے پشاور بی آر ٹی بند ہونے کا خدشہ

Published On 02 June,2023 05:23 pm

پشاور: (دنیا نیوز) کمپنیوں کو فنڈز کی عدم ادائیگی سے پشاور بی آر ٹی سروس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، متعلقہ کمپنیوں نے نگران وزیراعلیٰ کو آگاہ کر دیا۔

کمپنیوں کی جانب سے نگران صوبائی حکومت کو خط ارسال کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹرانس پشاور کمپنی کے ذمہ 114 ملین روپے واجب الادا ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور آپریشن میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

آپریشن کی مد میں 754 ملین روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی، فنڈ کی عدم فراہمی سے بی آرٹی سروس کسی بھی وقت معطل کی جا سکتی ہے۔ 

Advertisement