اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خنجراب بارڈر کے ذریعے پاکستانی مصنوعات چین پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خنجراب بارڈر کے ذریعے پاکستانی مصنوعات چینی صارفین تک پہنچتے دیکھ کر خوشی ہوئی، زمینی راستوں سے تجارت میں اضافہ پاک چین تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط کرے گا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ علاقائی رابطوں سے ہمارا مشترکہ ویژن آگے بڑھے گا۔
Happy to see Pakistani products reaching Chinese consumers through the Khunjerab border. Enhancing Pakistan-China trade via overland routes would further strengthen All Weather Strategic Cooperative Partnership and advance our shared vision for regional connectivity. https://t.co/mJuCySAo19
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 5, 2023