کراچی: (دنیا نیوز) سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں کی جانب ہوگیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ جنوب مشرق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپرجوائے نے رخ تبدیل کر لیا جو اب شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اس ٹریک میں بھارت سمیت پاکستان کے ساحلی علاقے بھی آتے ہیں، آئندہ دو روز طوفان شمال اور شمال مشرق کے ٹریک پر رہے گا۔
سردار سرفراز نے مزید کہا کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1120 کلو میٹر دور ہے، طوفان کون سے ملک کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔