مردان: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے فوری بعد پھر گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں بھی علی محمد خان کا نام شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی ہے، انہیں گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔