کراچی کا میئر پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا: نثار کھوڑو

Published On 10 June,2023 03:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر پیپلز پارٹی سے ہی ہوگا۔

کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے کاغذات جمع کرانے پہنچے ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بطور اکثریتی پارٹی سامنے آئی، پیپلز پارٹی نے کوئی سیٹ خالی نہیں چھوڑی، ہم خدمت جاری رکھیں گے، جس کے منہ میں جو آتا ہے بول سکتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں۔