پاک فوج کے جوان بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

Published On 11 June,2023 01:27 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں کل آنے والے شدید طوفان اور بارش کے بعد پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

خیبرپختونخوا میں کل آنے والے طوفان میں بنوں، لکی مروت اور کرک کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق طوفانی بارش کے باعث جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

بارش سے تباہی کی مکمل خبر یہاں سے پڑھیں: خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارش، 29 سے زائد افراد جاں بحق

پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پوری رات امدادی کارروائیوں میں مصروف رہیں، پاک فوج تمام تر وسائل بروئے کار لا کر اس مشکل وقت میں سول انتظامیہ کے ساتھ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عسکری ادارے کے ڈاکٹر بھی زخمیوں کی طبی امداد میں مصروف ہیں۔

Advertisement