لاہور: (دنیا نیوز) وہاڑی، لودھراں، چشتیاں اور بہاولنگر کے سیاسی رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں آفتاب خان کھچی، شہزاد خان کھچی، غلام حیدر کھچی، طاہر حیدر خان کھچی، محمد افضل خان کھچی، مسلم لیگ (ن) کے محمد علی پیرزادہ، سابق ایم پی اے محمد اکرم خان کانجو، احمد علی رضا کانجو اور صاحبزادہ عابد علی مہاروی شامل ہیں، پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے تمام افراد کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو عوام کے مسائل، بیروزگاری کو ختم اور امن و امان قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ریاستی اداروں کی خود مختاری اور پارلیمان کی بالادستی و جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالیوں نے اپنی زندگیوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا، آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا۔