کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی عزیز جی جی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جو لوگ بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف انکوائری کی جائے، مضبوط پاک فوج محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے۔
رکن سندھ اسمبلی علی عزیز نے مزید کہا ہے کہ 1996 میں پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہوا، میں اب سیاست سے وقفہ لینا چاہتا ہوں، میری والدہ علیل ہیں جن کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، اب میں اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں۔