راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم معاہدے پر وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے بیانات میں تضاد ہے، یہ ملک چلا رہے ہیں یا آڑھت منڈی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزرا کہتے ہیں امریکا مخالف بیانیہ کی وجہ سے آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں ہو رہا، وزیراعظم کہتے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ اس مہینے میں ہوجائے گا اگر نہ ہوا تو قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیر خزانہ کہتے ہیں آئی ایم ایف سیاست کر رہا ہے اس کی پرواہ نہیں، یہ ملک چلا رہے ہیں یا آڑھت منڈی۔
وزراکہتےہیں امریکہ مخالف بیانیہ کی وجہ سےIMFکامعاہدہ نہیں ہورہاوزیراعظم کہتےہیں اس مہینے میں ہوجائےگااگرنہ ہواتوقوم کواعتماد میں لیں گےوزیرخزانہ کہتے ہیںIMFسیاست کررہاہےاسکی پرواہ نہیں یہ ملک چلارہےہیں یاآڑھت منڈی عوام کو2وقت کی روٹی نہیں مل رہی وہ حکمرانوں کی باتوں میں نہیں آرہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 12, 2023
انہوں نے کہا کہ عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی، وہ حکمرانوں کی باتوں میں نہیں آ رہے، یہ 9 مئی کے واقعے کو بیانیہ بنا کر الیکشن کی طرف جائیں گے، جب بھی اقتدار سے اترتے ہیں شہبازشریف اور زرداری بیمار ہو جاتے ہیں، بجٹ کے اعداد و شمار حقائق کے برعکس ہیں، ابھی حقیقی کنگ پارٹی کا فیصلہ نہیں ہوا۔
یہ9مئی کے واقعے کو بیانیہ بناکےالیکشن کی طرف جائیں گےجب بھی اقتدارسےاترتےہیں شہبازشریف اورزرداری بیمارہوجاتے ہیں بجٹ کےاعدادوشماردحقائق کےبرعکس ہیں ابھی حقیقی کنگ پارٹی کا فیصلہ نہیں ہواpppکے جال میں کوئی بڑی مچھلی نہیں پھنسی تارکین وطن کو ڈرانےدھمکانےسےترسیلات مزیدکم ہوں گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 12, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جال میں کوئی بڑی مچھلی نہیں پھنسی، تارکین وطن کو ڈرانے دھمکانے سے ترسیلات مزید کم ہوں گی، بھٹو کی دھاندلی پر بھی لوگوں نے صوبائی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، جن کا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کیلئے ہے وہ آخری سانس تک مقابلہ کریں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اللہ اور عدلیہ پاکستان کو اس سیاسی جہنم سے نکالے گی، بریانی والی جلسیاں بے نتیجہ ثابت ہوں گی، آٹا، دال، چینی، بجلی، گیس کا بل لوگ دیکھ سکتے ہیں خرید نہیں سکتے۔