راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ آنے والی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرنے کا ایجنڈا ہے، نئی حکومت کیلئے معاشی گڑھا کھود کر جانے کا پروگرام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ناکامی کا اعتراف تو کیا لیکن آنے والی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا دیں، شہبازشریف نے ایک گھنٹہ آئی ایم ایف کے ہیڈ سے بات کی اور نتیجہ صفر نکلا۔
سارابجٹ آنےوالی حکومت کیلئےمشکلات پیداکرنےکاایجنڈا ہےنئی حکومت کےلیےمعاشی گڑھاکھودکرجانےکاپروگرام ہےشہبازشریف نےناکامی کااعتراف توکیالیکن آنےوالی حکومت کےلیےبارودی سرنگیں بچھادیں شہبازشریف نےایک گھنٹہIMFکےہیڈسےبات کی اورنتیجہ صفرنکلا سعودیہ اورUAEکی امداد بھی خلا میں لٹک رہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 11, 2023
انہوں نے کہا کہ سعودیہ اور یو اے ای کی امداد بھی خلا میں لٹک رہی ہے، قبر ایک اور بندے تین ہیں، لوٹنے اور پھوٹنے والے سیاسی کفن پہننے کیلئے تیار رہیں، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آنے والے ہیں، ڈان لیکس ،میموگیٹ ،پاناما پیپرز ان کے حقیقی اثاثے ہیں۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ چہرے اور پارٹیاں بدلنے والوں نے عدت کے دن بھی پورے نہیں کئے،اگر الیکشن میں کسی نے جھرلو پھیرا تو عوام مرلو پھیر دیں گے، 14 کھرب کا بجٹ 7 کھرب کا خسارہ کہاں سے پورا ہوگا؟ جب کارخانے نہیں چلیں گے تو محصولات کہاں سے وصول ہوں گے؟۔
14کھرب کا بجٹ 7کھرب کا خسارہ کہاں سےپورا ہوگاجب کارخانے نہیں چلیں گےتو محصولات کہاں سےوصول ہوں گےغریب کے پنکھےپربھی2000ٹیکس لگ گیاہےدس کروڑآدمی غربت کی لکیر سے نیچےآگئے ہیں شفاف الیکشن ہوں گےتو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ایکسپورٹ بڑھے گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 11, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ غریب کے پنکھے پر بھی 2000 ٹیکس لگ گیا ہے، 10 کروڑ آدمی غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں، شفاف الیکشن ہوں گے تو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ایکسپورٹ بڑھے گی۔