سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔
شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 22 ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی کیسے ہو گی؟ غریبوں اور تاجروں نے بجٹ مسترد کردیا، بجٹ میں ریونیو ہدف 9200 ارب روپے رکھا گیا وہ کیسے پورا ہو گا؟ انڈسٹری چلے گی نہیں تو ایکسپورٹ بڑھے گی کیسے؟ 9 ہفتے کی حکومت کا یہ گلا گھونٹ بجٹ ہے، جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کر ے گا تو غیر ملکی سرمایہ کاری خاک آئے گی۔
شہبازشریف کی تقریراپنی ناکامی کااعتراف تھی کشکول لےکرساری دنیا میں پھرےخیرات نہیں ملی سیاسی استحکام کےبغیربجٹ ناکام ہےامید ہے13اگست سےپہلےیہ اسمبلیاں توڑیں گےتاکہ60دن کی بجائے90دن میں الیکشن کرائیں اورمقبول پارٹی کودیوارسےلگائیں عوام کودیوارچین میں چُن دیں اور2کینگ پارٹیاں بنائیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 10, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی تقریر اپنی ناکامی کا اعتراف تھی، کشکول لے کر ساری دنیا میں پھرے خیرات نہیں ملی سیاسی استحکام کے بغیر بجٹ ناکام ہے۔
حکومت اور نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 13 اگست سے پہلے یہ اسمبلیاں توڑیں گے تاکہ 60 دن کی بجائے 90 دن میں الیکشن کرائیں، مقبول پارٹی کو دیوار سے لگائیں گے تو عوام کو دیوار چین میں چُن دیں اور 2 کنگ پارٹیاں بنائیں۔
9ہفتے کی حکومت کایہ گلاگھونٹ بجٹ ہے14 ماہ ناک رگڑی غریب کو مار دیالیکنIMFسے سٹاف لیول معاہدہ نہیں کر سکے اگر سٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرہ رہ جائےگا نہ9من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کر ےگاتوغیر ملکی سرمایہ کاری خاک آئےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 10, 2023
قائد ن لیگ اور وفاقی وزیر خزانہ پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ نوازشریف کہتا ہے پلے نہیں دہیلہ کردی پھرے میلہ میلہ اور اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار کی ٹیمپرنگ ہیرا پھیری میں کمال رکھتے ہیں۔