سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
سرگودھا کے حلقہ پی پی 76 سے سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
واضح رہے فیصل فاروق چیمہ 2018 کے انتخاب میں آزاد حیثیت سے جیتے تھے، جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، وہ سابق رکن قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ، سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ کے قریبی رشتہ دار ہیں۔