انتخابی تیاریاں: مسلم لیگ ن کا مری، حافظ آباد، ننکانہ میں ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ

Published On 15 June,2023 11:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے انتخابی تیاریاں مزید تیز کرتے ہوئے مری، حافظ آباد اور ننکانہ میں فوری ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے متعلقہ اضلاع کی لیڈر شپ کو ورکرز کنونشن کے انعقاد کی ہدایت کر دی، پارٹی کی چیف آرگنائز مریم نواز بھی اسلام آباد پہنچ گئیں۔

مریم نواز اسلام آباد میں انتخابات اور تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گی، شاہد خاقان عباسی کے مری میں پارٹی کنونشن میں خصوصی شرکت کریں گی، سائرہ افضل تارڑ کی قیادت میں حافظ آباد میں ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

ننکانہ صاحب میں ڈاکٹر شذرہ منصب اور رانا ارشد کے زیر قیادت بھی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔