شجاع آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز آج شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔
جلسہ شجاع آباد کے فٹبال گراؤنڈ میں ہوگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مریم نواز اپنے خطاب میں ملکی معاملات اور سیاسی صورتِ حال پر بات کریں گی۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف آج شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آج شجاع آباد جائیں گی جہاں وہ یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔ سیاسی شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان گی۔ پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں، سوشل میدیا، خواتین اور دیگر ونگز کے اجلاس بھی ہوں گے۔شجاع آباد، ملتان،… pic.twitter.com/fKLCZ3Ez8P
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 11, 2023
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس موقع پر سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گی، پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں، سوشل میڈیا، خواتین اور دیگر ونگز کے اجلاس بھی ہوں گے، شجاع آباد، ملتان، بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے تمام حصوں میں پارٹی کو اور بھی متحرک کیا جائے گا۔