عمران خان سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ، منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی: مریم نواز

Published On 26 May,2023 08:27 pm

وہاڑی: (دنیا نیوز)مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں۔

وہاڑی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نومئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، آج کا اجتماع شہیدوں اور ان ماؤں کے نام کرتی ہوں جن کےبیٹوں نےقربانی دی، شہیدوں بارے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہوں، شہید صرف فوج یا کسی ادارے کےنہیں پاکستان کےہوتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کےساتھ کرسکتا ہے، قرآن کہتا ہےشہید زندہ ہوتےہیں، کیا شہیدوں کےساتھ یہ سلوک منظورہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کو مزید کام سے روک دیا

مریم نواز نے کہا کہ 9مئی کویہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا، دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک کے اندر بنا تھا، ماسٹرمائنڈ توشہ خانہ کا چور تھا، 60ارب کا ڈاکہ مارنےوالا چورتھا، ایسا حملہ توبھارت بھی نہیں کرسکتا، جو دشمن،دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران نے کرکے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح تخریب کار،دہشت گرد ٹارگٹڈ، خودکش تیار کرتے ہیں اسی طرح پلان کیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس کے سامنے دی مال آف لاہوربھی آتا ہےوہاں شیشہ بھی نا ٹوٹا، سیدھے کور کمانڈر ہاؤس جاکرحملہ کیا گیا،ایک،ایک ٹارگٹ سیٹ کیا ہوا تھا، عمران نے بتایا ہوا تھا جب گرفتار ہوا تم نے ادھر جانا ہے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھی جنرل باجوہ، جنرل فیض کےخلاف اسٹینڈ لیا تھا،نوازشریف اس مٹی کا بیٹا ہے اس نے کہا باجوہ،فیض کوجواب دینا پڑےگا، یہ بات نوازشریف نے2019-20میں کہی تھی، حملے کا مقصد فوج کوجھکانا اورپرتشدد لہر کو جنم دینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے واقعات میں ملوث تمام ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالت میں نہیں چلے گا: رانا ثناء

مریم نواز نے کہا کہ قوم جواب مانگتی ہے، جب کوئٹہ سےجتھا نکلتا ہے سیدھا چھاؤنی کا رخ کرتا ہے، میانوالی میں عمران کے شرپسندوں نے طیاروں کونشانہ بنایا، یہ طیارے ہمارا فخر تھے، اس طیارے پرحملہ کیوں نہیں کرتے جس کوعمران خان نے رکشے کی طرح چلایا۔

خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتا دوں 9 مئی کے واقعات میں عمران اکیلا نہیں سہولت کار بھی شامل تھے، کھلےعام کہتی ہوں یہ پاکستان کی فوج کےخلاف مسلح بغاوت تھی، اس کا سرغنہ عمران خان ہے، سیاست دان نہیں صرف چور،ڈاکو جیل جانے سے ڈرتا ہے، پی ٹی آئی والےجہاں سےآئےوہیں چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیرکواس نےکرپشن کی نشاندہی کرنے پر ہٹایا تھا، جنرل فیض کو یہ لیکرآیا تھا، اس نےنئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کوروکا، جب جنرل عاصم منیرکی باری آئی تو کہا گیا کہ نوازشریف کو نیا آرمی چیف مقررنہیں کرنے دوں گا، یہ 25 مئی کولانگ مارچ لیکراسلام آباد آیا، لانگ مارچ کا مقصد عاصم منیرکوآرمی چیف بننے سے روکنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات، ذمہ داروں کو قوم معاف نہیں کرے گی، آرمی چیف

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتا تھا نوازشریف کےکمرےکا ای سی اتروادوں گا، نوازشریف کوچھوڑوں گا نہیں آج پوری دنیا کے لیے عبرت کی تصویربنا بیٹھا ہے، نوازشریف نےآسمان کی طرف دیکھ کرکہا تھا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں،کل اس نےعدالت کولکھ کردیا مریم انتقام لےرہی ہیں، مریم انتقام نہیں لے رہی، مریم نے اپنے باپ کا جومشن کا جھنڈا اٹھایا تھا گرنےنہیں دیا، الحمداللہ اپنےباپ کا سرفخرسےبلند کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مٹی کی خاطرجیل جانا تودورجان بھی قربان کردیں گے، میں جیل کودیکھ کربالٹی رکھ کردوڑی نہیں، جتنے بھی کانٹےآئے پھولوں کا ہارسمجھ کر پہنا، نوازشریف اوراس کی بیٹی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم مکافات عمل پرضروریقین رکھتے ہیں، اس نےتکبرمیں سوچا اسمبلیاں توڑدوں گا بازی پلٹ جائے گی، لانگ مارچ لیکرآؤں گا توبازی پلٹ جائےگی، فوج پرحملہ کروں گا توبازی پلٹ جائے گی، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں۔ 

Advertisement