لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج سے تنظیمی دوروں کا دوبارہ آغاز کریں گی۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر آج لاہور سے وہاڑی کے لیے روانہ ہوں گی، اس سے پہلے مریم نواز پنجاب اورجنوبی پنجاب کے شہروں کے دورے کر چکی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں اور سینئر رہنما پرویز رشید بھی ساتھ ہوں گے، مریم نواز وہاڑی میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔
ذرائع کے مطابق تنظیمی کنونشن میں نئے عہدیداران بھی شامل ہوں گے، پارٹی کے مقامی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔
مریم نواز کی صدارت میں موجودہ تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا، پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں تنظیمی امور پر غور ہوگا۔