چیف جسٹس احتساب سے بچنے کیلئے اپنے عہدے کا استعمال کر رہے ہیں: مریم نواز

Published On 27 May,2023 05:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس احتساب سے بچنے کیلئے اپنے عہدے کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہگار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کیلئے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے مزید کہا اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ؟ یا چیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کیلئے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔ 

Advertisement