کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو مشورہ ہے انسانی حقوق کی بہتر تعلیمات کیلئے پیپلز پارٹی کو جوائن کریں۔
پیپلز پارٹی کے انسانی حقوق سیل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کل کا ایکٹیوازم صرف سوشل میڈیا تک رہ گیا ہے، ہمارے انسانی حقوق کورس میں یہ نہیں ہے کہ آپ کس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
— Pakistan Peoples Party - PPP (@PPP_Org) June 16, 2023
انہوں نے کہا کہ ہمارے مزدور کو جو مسائل ہیں اس پر کام کرنا چاہیں گے، پاکستان میں انسانی حقوق کے مسائل بہت زیادہ ہیں، گوا گیا وہاں اقلیت کا ایک ممبر بھی کسی وزارت کے عہدے پر نہیں تھا، ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس اقلیت سے بھی وزارتوں میں لوگ آتے ہیں، پیپلزپارٹی کو انسانی حقوق کے حوالے سے خدمت پر فخر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں، آزادی صحافت کی بات ہو یا سیاست میں خواتین کے کردار کی، پیپلزپارٹی نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے، ہمیں نئے دور کے چیلنجز کا سامنا کرنا سیکھنا ہو گا۔